عمر، فاروق اعظمؓ

1,400.00

Categories: ,

Description

سیرت نگاری میں ڈاکٹر محمد حسین ہیکل کا نام کسی تعارف کی احتیاج نہیں رکھتا۔ان کی تحقیق و تحریر ’’حیاتِ محمدؐ ‘‘ سیرۃ کی معتبر ترین کتب میں شمار ہوتی ہے۔اس کے علاوہ خلیفۂ اوّل سیدنا صدیق اکبرؓ اور خلیفۂ دوم سیدنا عمر فاروق ؓپر لکھی گئی ان کی تصانیف کو اسلامی دنیا میں استنادو اعتبار حاصل ہے۔مذکورہ تینوں کتب معروف مترجم اور ماہر لسان العربی جناب حبیب اشعر مرحوم نے مکتبۂ جدید کے لئے ترجمہ کی تھیں۔
عمر،فاروق اعظم۔۔۔۔ڈاکٹر محمد حسین ہیکل کی شہرہ آفاق’’الفاروق عمر‘‘کا اردو ترجمہ ہے۔حضرت عمرِفاروقؓ کی عدیم النظیر شخصیت اور بے مثال کارناموں کا مصنف نے جس تحقیق و تدلیل سے محاکمہ کیا ہے اس سے مسلمانوں کے سوادِ اعظم کے علم و بصیرت میں قابل قدر اضافہ ہو گا۔حبیب اشعر مرحوم نے ترجمے میں صحت و سلاست کاجواہتمام کیا ہے وہ مترجمین میںانھی کا حصّہ ہے۔
ایک عرصہ سے یہ کتب بازار میں عدم دستیاب تھیں۔فی زمانہ ان کتب کی اہمیت اورافادیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے مکتبۂ جدید نے ان کتب کی نئی اشاعتوں کااہتمام کیا۔
محمد ظہیر بدر