اطراف اقبال
₨800
اقبال بہت بڑا شاعر ہے اور اس بڑائی کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ اس نے اُردو ادب کو تقریباً ہر پہلو سے متاثر کیا ہے۔ اقبال کے مخالف بھی اس کے اثر سے بچ نہیں سکے اور ان کے انکار میں بھی اقرار کا پہلو موجود ہے۔ اقبال کی شہرت کا آغاز بیسویں صدی کے شروع میں ہوا اور یہ اس وقت سے برابر بڑھتی رہی ہے۔اس وقت جبکہ اس صدی کا تین چوتھائی حصہ گزرنے کو ہے، اس کی شہرت کا خورشید پوری آب و تاب سے چمک رہا ہے۔ ابھی کچھ ہی عرصہ گزرا ہے کہ اُردو ناول کے سخت گیر نقاد ڈاکٹر احسن فاروقی نے ناول نگاروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اقبال کو روشنی کا مینار سمجھ کر اپنے سفر کا آغاز کریں اوراس کی بتائی ہوئی راہ کو اپنائیں۔