اندھا کنواں

900

ایڈگر ایلن پو کا شمار آج دنیا کے خلاق ترین اور عظیم ترین ادیبوں میں ہوتا ہے،لیکن اس کی ساری زندگی فلاکت اور محرومیوں کی ایک لمبی داستان ہے۔ ہو بے حد بیچارگی کے عالم میں جیا اور کس مپرسی کے عالم میں مرا۔ اس کی عمر چالیس ہوئی،جس میں سے بیس بائیس برس ادبی زندگی کے حصے میں آئے۔ان بیس بائیس برس میں اس نے ناموافق حالات کے خلاف لڑتے ہوئے جو کچھ سپرد قلم کیا۔اس نے امریکی بلکہ انگریزی زبان کے ادب پر گہرے نقوش چھوڑے۔ شاعری ہو یا افسانہ نویسی تنقید ہو یا مزاح نگاری ان سب میدانوں میں اس نے نئے رجحانات کی بنیاد ڈالی۔

Categories: ,