Description
سیرت پاک لکھتے ہوئے محمد حسین ہیکل کے پیش نظر جہاں قرآن پاک رہا وہیں مختلف تفاسیر، احادیث کی کتب ، اور سیرت کی بنیادی کتب بھی ان کی مدد کو آتی رہی ہیں ۔ انہوں نے احمد امین کی’’ فجرالاسلام‘‘ ، عبدالوہاب النجار کی’’ قصص الانبیاء‘‘ ، ڈاکٹر طٰہٰ حسین کی ’’فی الادب اللجاھلی‘‘ اور اسرائیل ولفینسن کی کتاب ’’الیہود فی البلاد العرب‘‘ اور دوسری کتب سے بھی استفادہ کیا ہے۔ انہوں نے اپنی تالیف میں جہاں جدید ذہن کے شبہات کے جوابات فراہم کیے ہیں وہیں جناب رسالت مآب ﷺ کی حیات پاک کو زمانی ترتیب سے مرتب کرنے اہتمام بھی کیا ہے ۔