فجرِ اسلام
₨1,240
اسلام دنیا کا عظیم مذہب ہے اور اس کے ماننے والے اس دین الٰہی کی اقدار کو اپنی زندگی کا حصہ بناتے ہوئے دنیا اورآخرت کو سنوارنے کی جستجو کرتے ہیں۔ مگر مذہب اسلام کی تفہیم بہت کم ہوئی ہے۔ علامہ احمد امین مصری نے اسلام کی تفہیم کو اپنی تحقیق سے اجاگر کیا ہے۔ انہوں نے تعصب کو بالائے طاق رکھ کر اسلام کے بارے میں ایک درست تناظر پیش کیا ہے۔ ’’فجر اسلام‘‘ اسی تحقیق کا دوسرا حصہ ہے۔ ہم اسلام کو فرقوں اورگروہوں کی نظر سے دیکھتے ہیں جبکہ اسلام ان سے بالاتر ہے۔
احمد امین مصری کی کتاب ’’اسلام پر کیا گزری‘‘ اور’’ فجراسلام‘‘ شاندار پیرائے میں تمام حوالہ جات کے ساتھ ایک مصدقہ تحریر ہے جو مذاہب اور تاریخ کے طالب علموں کو ایسی سمتوں سے روشناس کرتی ہے جو قبل ازیں نادیدہ تھیں۔