پاپ کی نگری

580

امریکہ کا افسانوی ادب متمول اور متنوع ہے۔ قدیمی حکایتوں اور روایتوں کے انداز سے لے کر افسانہ کی ہر ترقی یافتہ صورت یہاں موجود ہے، ایڈ گرایلن پوکے افسانوں کے اسرار اور ہاتھورن اور میل وِل کی گہری رمزیت کے ساتھ ساتھ یہاں ہمیں خارجی حقیقت نگاری کی وہ انتہائی صورت بھی نظر آتی ہے …….. آ ج کے جدید ترین امریکی افسانہ نگار بھی افسانے کی سطح کو قائم رکھے ہوئے ہیں۔ یہ کہنا تو مشکل ہے کہ آج کے امریکی افسانے میں وہ تکمیل وہ پختگی اور چائو پیدا ہو چکا ہے یا نہیں‘ لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ جہاں اور بہت سے ملکوں میں افسانہ ایک آرٹ فارم کی حیثیت سے مائل بہ زوال ہے، امریکہ میں اس صنف ادب کو آج بھی وہی اہمیت حاصل ہے اور امریکی افسانہ بد ستور ترقی پذیر ہے۔ دراصل امریکہ میں افسانہ ایک خاص اور اہم صنف کی حیثیت رکھتا ہے‘ جس کے ذریعہ امریکی ادب نے نشوو نما پائی‘ اور جس میں امریکہ کے باشندوں کی حقیقی زندگی اور امریکی ادیبوں کی بصیرت کی بھرپور نمائندگی ہوئی ہے

Categories: , ,