کھویا ہوا اُفق

620

محمد اختر خالد اردو کے معروف مزاح وطنزنگار ہیں۔ انہوںنے مزاح کو افسانے اور انشائیے کے پیرائے میں لکھاہے۔ زندگی آمیز اور زندگی آموزکہانیاں جن میں تاریخی رنگ بھی جھلکتا ہے۔ معروف ادبی جریدے’سویرا‘ میں جو حنیف رامے کی ادارت میں شائع ہوا کرتاتھا، محمد خالد اختر کا ایک انشائیہ ’’مقیاس المحبت ‘‘شائع ہوا تو سعادت حسن منٹو اسے بہت سراہا۔ یہ توصیف محمد خالد اخترکے اسلوب بارے میں ایک سند قرارپائی۔ ’’کھویا ہوا افق‘‘ محمد خالد اختر کے انشائیوں اور افسانوں کا مجموعہ ہے، جو ایک عہدکی سرگزشت اورکتاب ماضی کے پریشاں اوراق ہیں، جن میں خیالات وافکار کے نشیب وفراز موج زن ہیں۔ انہیں ہم اکیلی آوارہ گردیوں کاحاصل بھی کہہ سکتے ہیں۔ مصنف یہ توقع کرتا ہے کہ پڑھنے والا اسے اکتادینے والی کتاب نہیں پائے گا۔

Categories: ,