ہمت نسواں
₨650
یہ کتاب ان باہمت عورتوں کی سچی کہانیاں ہیں جو قحط اور بحران کے دل شکن حالات میں ایک جواں ہمت اور جذبے کی علامت بن کر ابھرتی ہیں ا وریہ سچ ثابت کرتی ہیں کہ
پھول کی پتی سے کٹ سکتا ہے ہیرے کا جگر
یہ ساری کہانیاں پرانی ڈائریوں، خطوط اور دیگر شہادتوں سے اکٹھی کی گئی ہیں۔ لڑکیاں جن کے لیے تفریح کا موقعہ بھی تھا، ہنسی، دل لگی اور قہقہوں کا سامان بھی تھا۔ مگر وہ ان سب سے منہ موڑ کر مصیبت کے وقت مدد کے لیے وسیع وویران جنگلوں، دشوار دریائوں، کھڑی چٹانوں والے پہاڑیوں کو عبور کرتی ہوئی وہاں پہنچی جہاں جانا عام آدمی کے بس میں نہ تھا۔
ہیلن فیرس کی یہ تصنیف ایک جرات اور توازن جذبے کی داستان ہے۔